پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم: 100 انڈیکس پہلی بار 1,44,000 کی حد عبور کر گیا

news-banner

کاروبار - 06 اگست 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

 

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں 1,011 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 144,048 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ دن کے دوران انڈیکس نے 144,065 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح بھی چھوئی۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 143,037 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، اور آج کی تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے۔