یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے، ملازمین فارغ نہیں کیے جا رہے: طارق فضل چوہدری

news-banner

کاروبار - 06 اگست 2025

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت یوٹیلٹی اسٹورز یا ان کے ملازمین کو فارغ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

 

وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کو فعال اور مؤثر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، تاہم یہ ادارہ ماہانہ 60 سے 70 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کر رہا تھا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملازمین کے روزگار کا تحفظ ہے اور اس حوالے سے افہام و تفہیم سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔

 

طارق فضل چوہدری نے وضاحت کی کہ اگر کسی کو ادارے سے رخصت کیا بھی جاتا ہے تو "گولڈن ہینڈ شیک" اسکیم کے تحت باعزت اور بہتر انداز میں کیا جائے گا تاکہ ملازمین کو مالی تحفظ حاصل ہو۔