کاروبار - 02 ستمبر 2025
اسلام آباد میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر، 1500 روپے سے زائد وصولی ممنوع

تازہ ترین - 28 اگست 2025
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن اتھارٹی (IHRA) نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 1500 روپے مقرر کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ شہر کی کوئی بھی لیبارٹری یا اسپتال اس سے زائد چارجز وصول نہیں کرے گا۔
ہیلتھ کیئر ریگولیشنز ایکٹ 2018ء کے تحت تمام اسپتالوں اور لیبارٹریز کو مقررہ نرخ نامے پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے۔ آئی ایچ آر اے کے مطابق ڈینگی کے لیے NS-1، IgG اور IgM (ELISA) ٹیسٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوں گے، اور یہ فیصلہ 31 دسمبر 2025ء تک نافذ العمل رہے گا۔
اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ فیس کی خلاف ورزی کرنے والی لیبارٹریز کو جرمانے، رجسٹریشن کی منسوخی یا سیل کیے جانے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔