پاکستان اور بحرین کا دفاعی تعاون مزید بڑھانے کا عزم

news-banner

دنیا - 02 ستمبر 2025

 وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل دیاب بن صقر النعیمی نے منگل کو ملاقات کی۔

 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔

 

یہ ملاقات پاکستان اور بحرین کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔