چین کی بڑی کامیابی: سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6جی چِپ تیار کر لی

news-banner

تازہ ترین - 02 ستمبر 2025

چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6جی چِپ تیار کر لی ہے، جو وائرلیس اسپیکٹرم کی تمام فریکوئنسیز پر بیک وقت کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق یہ انقلابی ایجاد انٹرنیٹ کی رفتار کو 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ (Gbps) سے بھی زیادہ تک لے جا سکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے نہ صرف عام صارفین کو تیز ترین سہولت ملے گی بلکہ ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں رابطے کے مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔

 

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس چِپ کی بدولت مستقبل میں صرف چند سیکنڈز میں 50 جی بی کی 8K ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہو گا۔ اس کے ساتھ یہ ایجاد آن لائن تعلیم، کسانوں کے لیے فصلوں کی نگرانی اور دیگر جدید سہولیات میں بھی انقلاب لا سکتی ہے۔

 

یہ منصوبہ بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی اور ہانگ کانگ کی سٹی یونیورسٹی کے محققین نے مشترکہ طور پر مکمل کیا ہے، جو مستقبل کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں چین کے بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔