کاروبار - 02 ستمبر 2025
راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کیسز میں اضافہ

صحت - 28 اگست 2025
راولپنڈی میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 99 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 مریض رپورٹ ہوئے۔ مری میں ڈینگی کے 77 کیسز سامنے آ چکے ہیں، گزشتہ روز 6 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
انسداد ڈینگی مہم کے دوران راولپنڈی میں 44 لاکھ 19 ہزار 287 گھروں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 91 ہزار 909 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ مری میں 4 لاکھ 27 ہزار 955 گھروں کی چیکنگ کے دوران 2 ہزار 178 گھروں سے لاروا ملا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راولپنڈی میں 3127 مقدمات درج کیے گئے جبکہ چالان اور جرمانوں کی مد میں 75 لاکھ 11 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ مری میں 211 عمارتیں سیل اور 8 لاکھ 44 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔