حکومت متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑی ہے، امیر مقام

news-banner

تازہ ترین - 29 اگست 2025

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت متاثرینِ سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ چٹورکھنڈ کے دورے کے دوران انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور وزیراعظم کی جانب سے 20، 20 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے۔

 

امیر مقام نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔ مقامی معززین کی درخواست پر وفاقی وزیر نے دائن کو چٹورکھنڈ سے ملانے والے رابطہ پل کی فوری عارضی تعمیر کے احکامات جاری کیے اور مستقبل میں آرسی سی پل کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی۔