کاروبار - 02 ستمبر 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، مذہبی مقامات کی بحالی کی یقین دہانی

تازہ ترین - 29 اگست 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کیا اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہیں موجودہ حالات اور آئندہ بارشوں کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات کی اور کہا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پاکستان اس فریضے کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، جبکہ دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ کے بروقت اور فعال اقدامات کو بھی سراہا۔