کاروبار - 02 ستمبر 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، ڈرون کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری

تازہ ترین - 29 اگست 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران بچوں کے ساتھ خصوصی شفقت کا اظہار کیا۔ وہ ریلیف کیمپ میں متاثرہ بچوں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھیں اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ نے سوہدرہ کے تلاوانہ محلے کا دورہ کیا اور علاقے میں جمع سیلابی پانی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مریم نواز شریف کی ہدایت پر ساہیوال اور مضافاتی علاقوں میں متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے، جس کے ذریعے اب تک سیلابی ریلے میں پھنسے کئی افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا جا چکا ہے۔