کاروبار - 02 ستمبر 2025
بھارت سے پانی چھوڑنے اور بارشوں کے باعث پنجاب میں سیلاب، 20 افراد جاں بحق، ہزاروں متاثر

تازہ ترین - 29 اگست 2025
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں نے دریائے راوی، چناب اور ستلج کو بپھرا دیا، جس کے نتیجے میں پنجاب کے کئی اضلاع زیرِ آب آگئے۔ کھڑی فصلیں اور مال مویشی تباہ ہوگئے جبکہ 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جھنگ کو بچانے کے لیے رواز پل کے قریب شگاف ڈال دیا گیا اور متاثرہ شہریوں کا انخلاء مکمل کر لیا گیا۔ لاہور میں دریائے راوی کے اطراف کئی دیہات زیرِ آب آگئے تاہم بروقت ریسکیو آپریشن سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق متاثرہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 694 ریلیف کیمپس اور 265 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
دریائے ستلج اور چناب میں پانی کی بلند سطح برقرار ہے اور حکومت نے تمام انتظامیہ اور اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔