گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے نام، گورنر ہاؤس میں امدادی سیل قائم

news-banner

تازہ ترین - 29 اگست 2025

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنی پانچ ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

 

گورنر سندھ نے مزید بتایا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے گورنر ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ جلد ہی امدادی سامان سے بھرے ٹرک متاثرہ اضلاع کی جانب روانہ کیے جائیں گے۔