پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 30 اموات اور لاکھوں متاثر

news-banner

تازہ ترین - 30 اگست 2025

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے صوبے میں 30 افراد جاں بحق اور 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق اب تک 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

 

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 3 بڑے دریاؤں کے سیلاب نے مجموعی طور پر 2 ہزار 38 موضع جات کو متاثر کیا، جن میں چناب کے 1 ہزار 169، راوی کے 462 اور ستلج کے 391 علاقے شامل ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی فوری مدد کے لیے 351 ریلیف اور میڈیکل کیمپس 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔