کاروبار - 02 ستمبر 2025
فلسطینی اتھارٹی کا الزام: اسرائیل مسجد اقصیٰ کے نیچے غیر قانونی کھدائی کر رہا ہے

تازہ ترین - 01 ستمبر 2025
فلسطینی اتھارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیر قانونی کھدائی کر رہا ہے جس سے اسلامی آثارِ قدیمہ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ آثار قدیمہ مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ پر تاریخی اور جائز حق کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں، جنہیں اسرائیل جان بوجھ کر تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ کھدائی کے بعد افراد مسجد اقصیٰ کے احاطے میں بڑے پتھروں کو توڑ رہے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کا مقصد اسلامی شناخت کو مٹانا اور مستقبل میں مسجد اقصیٰ کی جگہ یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنا ہے۔