وٹامن ڈی حیاتیاتی عمر کو سست کرنے میں مددگار، نئی تحقیق کے حیران کن نتائج

news-banner

تازہ ترین - 01 ستمبر 2025

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن ڈی انسان کی حیاتیاتی عمر (biological age) کو کم رفتار سے بڑھنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

 

اس مطالعے میں تقریباً ایک ہزار افراد، جن کی عمر 50 سال یا اس سے زائد تھی، کو چار برس تک روزانہ وٹامن D₃ فراہم کیا گیا۔ نتائج کے مطابق شرکاء کی صحت پر نمایاں مثبت اثرات دیکھنے میں آئے۔

 

تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی نے ڈی این اے کے حفاظتی حصے (telomeres) کے سکڑنے کی رفتار کو کم کر دیا، جو کہ کینسر اور دیگر سنگین بیماریوں سے جڑے ہوتے ہیں۔ یہ اثر تقریباً 3 سال تک کم حیاتیاتی عمر کے برابر تھا۔

 

مزید یہ کہ ماہرین نے نوٹ کیا کہ وٹامن ڈی استعمال کرنے والوں میں سوزش (inflammation) میں کمی آئی اور خود مدافعتی امراض کا خطرہ بھی کم ہوا۔

 

اس کے ساتھ ساتھ Epigenetic clocks کے تجزیے میں بھی فرق دیکھا گیا۔ جن افراد نے روزانہ 2,000 آئی یو وٹامن ڈی لیا، ان میں Horvath clock کے مطابق 1.85 سال اور Hannum clock کے مطابق تقریباً 1.90 سال حیاتیاتی عمر میں اضافہ نوٹ کیا گیا، لیکن مجموعی طور پر عمر بڑھنے کا عمل نسبتاً سست رہا۔