کاروبار - 02 ستمبر 2025
مارگلہ ہلز کے متعدد ٹریلز بارشوں کے بعد عوام کے لیے بند

تازہ ترین - 02 ستمبر 2025
اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے کئی مشہور ٹریلز عوام کے لیے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل نمبر 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر یکم ستمبر سے مزید احکامات تک بند رہیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہائیکرز اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 24 اگست کو شدید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث مارگلہ ہلز کے تمام ٹریلز کو بند کیا گیا تھا۔