کاروبار - 02 ستمبر 2025
قومی اسمبلی میں حنیف عباسی کا خواجہ آصف پر سخت ردِعمل

پاکستان - 02 ستمبر 2025
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بیوروکریسی پر مسلسل الزام تراشی ایک فیشن بنتا جا رہا ہے، جو حکومتی بینچوں پر بیٹھنے والوں کے شایانِ شان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا حصہ بن کر بھی نظام کو ہائبرڈ قرار دینا اور اس پر تنقید کرنی ہے تو بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھا جائے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں کسی ناقص کام کی ذمہ داری میں لیتا ہوں، ہم نے بڑے منصوبے مکمل کیے لیکن کبھی کنٹریکٹرز پر بے بنیاد الزامات نہیں لگائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف وائرل ہونے کے لیے بیانات دینا نقصان دہ ہے، معمولی مفاد کے لیے بڑے نقصان کی راہ اختیار کرنا دانشمندی نہیں۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف نے حالیہ دنوں میں بیوروکریسی کو ملک کے بیشتر مسائل کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔