نیوزی لینڈ کے کیفے سے ویرات کوہلی، انوشکا شرما اور بھارتی ویمنز کرکٹرز کو "زیادہ وقت بیٹھنے" پر باہر نکال دیا گیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 12 ستمبر 2025

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جمائمہ روڈریگس نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے جس میں ویرات کوہلی، انوشکا شرما اور اسمرتی مندھانا بھی شامل تھیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں ایک ہوٹل کے کیفے میں ان سب کی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ اس دوران جمائمہ اور اسمرتی نے ویرات کوہلی سے بیٹنگ کے حوالے سے مشورے لیے، جبکہ انوشکا شرما بھی گفتگو کا حصہ بنیں۔

 

جمائمہ کے مطابق: "پہلے آدھے گھنٹے کرکٹ پر بات ہوئی، ویرات بھائی نے کہا کہ آپ دونوں خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔"

 

یہ ملاقات تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی اور بات چیت کرکٹ سے نکل کر زندگی کے مختلف موضوعات تک پہنچ گئی۔ تاہم وقت زیادہ گزر جانے پر کیفے کے عملے نے انہیں یاد دہانی کروائی اور بالآخر وہاں سے جانے کو کہا۔

 

جمائمہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ "ہم اتنے مگن تھے کہ وقت کا احساس ہی نہیں ہوا اور ہمیں کیفے سے ہی نکال دیا گیا۔"