پاکستان - 12 ستمبر 2025
چاہت فتح علی خان پر لندن میں انڈے پھینکے جانے کے بعد جذباتی، پھوٹ پھوٹ کر رو دیے

انٹرٹینمنٹ - 12 ستمبر 2025
مزاحیہ اور غیر روایتی گلوکاری کے سبب راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان لندن میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد جذباتی ہو گئے اور ویڈیو پیغام میں روتے ہوئے دکھائی دیے۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ چاہت فتح علی خان پر دو افراد نے انڈے پھینکے۔ ایک ویڈیو میں وہ پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے نظر آئے جبکہ ساتھی انہیں تسلی دے رہے تھے، دوسری ویڈیو میں انہوں نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے ایک شخص نے انڈا پھینکا اور پھر ایک اور لڑکے نے میرے سر پر انڈا مارا۔
چاہت فتح علی خان نے الزام عائد کیا کہ اس واقعے کے پیچھے مخصوص افراد ہیں اور کہا کہ میں ان کا ریسٹورنٹ بند کرواؤں گا اور عدالت میں لے کر جاؤں گا۔ ان کے مطابق اس بار ان کے پاس سی سی ٹی وی کی صورت میں ثبوت موجود ہیں۔