وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن اجلاس کے بعد وطن واپس، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

news-banner

پاکستان - 14 اکتوبر 2025

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف مصر کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔


دورے کے دوران انہوں نے شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کی، جہاں غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، فلسطینی صدر محمود عباس سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

غزہ امن اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف توجہ کا مرکز بنے رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی خطاب کے لیے مدعو کیا، جسے عالمی میڈیا میں بھرپور کوریج ملی۔

 

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے انہیں اپنا “فیورٹ جنرل” قرار دیا۔

 

واضح رہے کہ شرم الشیخ میں ثالث ممالک کی کوششوں سے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پایا، جس کے تحت حماس نے یرغمالیوں کو رہا کیا، جب کہ جواباً تقریباً دو ہزار فلسطینی قیدیوں کو آزادی ملی۔