پاکستان - 14 اکتوبر 2025
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا آر ایس ایس کی تقریبات پر پابندی کا حکم ‘ سرکاری عمارتوں اور عوامی مقامات کے استعمال کی ممانعت

دنیا - 14 اکتوبر 2025
بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تقریبات کو حکومتی عمارتوں، سرکاری اسکولوں، عوامی میدانوں اور ریاستی زمینوں پر منعقد کرنے سے روک دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کو ریاستی سرکاری مقامات استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر تنظیم چاہے تو اپنے نجی مقامات پر تقریبات منعقد کر سکتی ہے۔
یہ فیصلہ کرناٹک کے وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی پریانک کھڑگے کی سفارش پر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے اجتماعات عوامی املاک پر نہیں بلکہ ذاتی سطح پر ہونے چاہئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، وزیر اعلیٰ کے بیٹے نے بھی آر ایس ایس کو انتہا پسند سوچ کی حامل تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ“آر ایس ایس کی ذہنیت طالبان سے ملتی جلتی ہے۔”
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ اقدام کرناٹک حکومت کی جانب سے فرقہ وارانہ سیاست کے خلاف ایک واضح پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔