دنیا - 14 اکتوبر 2025
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دے دیا

کھیل - 14 اکتوبر 2025
لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا ہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عبداللہ شفیق نے 41 اور سعود شکیل نے 38 رنز بنائے۔
محمد رضوان 14، نعمان علی 11، شان مسعود 7، سلمان علی آغا 4 اور ساجد خان صرف ایک رن بنا سکے۔ امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقہ کے متھوسوامی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے، جس میں امام الحق اور سلمان علی آغا نے بالترتیب 93، 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی نے سنچری (104 رنز) اور ریان ریکلٹن نے 71 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کی طرف سے نعمان علی نے پہلی اننگز میں 6، جبکہ ساجد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل تھی، جس کے بعد اب جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز درکار ہیں۔