تازہ ترین - 20 نومبر 2025
ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: "پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکالنے لگے تھے، میں نے مداخلت کر کے جنگ رکوا دی"
دنیا - 20 نومبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک خطرناک تصادم کے قریب تھے اور دونوں ممالک نے ایٹمی ہتھیار نکالنا شروع کر دیے تھے، مگر ان کی فوری مداخلت نے جنگ کو روک دیا۔
سعودی بزنس فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ تنازعات حل کرنے میں طویل تجربہ رکھتے ہیں اور اب تک 8 جنگیں رکوا چکے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر دونوں ممالک جنگ کی طرف بڑھتے ہیں تو امریکا ان پر 350 فیصد ٹیرف عائد کر دے گا۔ ان کے مطابق اس انتباہ کے بعد دونوں ممالک پیچھے ہٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں فون کر کے جنگ رکوانے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کی مداخلت نے لاکھوں جانیں بچا لیں۔ ٹرمپ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی انہیں کال کی اور جنگ نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
سوڈان کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی درخواست پر وہ سوڈان کے تنازع پر بھی کام شروع کرنے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق سوڈان کی صورتحال بے قابو ہو رہی تھی اور اب وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں شامل ہوں گے۔
دیکھیں

