پنجاب میں محنت کشوں کے لیے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں بڑا اضافہ

news-banner

کاروبار - 20 نومبر 2025

پنجاب حکومت نے محنت کش طبقے کی مالی معاونت کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں قابلِ ذکر اضافہ کر دیا ہے۔

 

 محکمۂ محنت کے مطابق محنت کشوں کے بچوں کی شادی کے لیے دی جانے والی میرج گرانٹ میں 2 لاکھ روپے اضافے کے بعد یہ رقم 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

 

اسی طرح، محنت کش کے انتقال کی صورت میں اہلِ خانہ کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی ہے، جو اب 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

 

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محنت کشوں کی فلاح، معاشی سہولت اور سماجی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔