ارشد ندیم کا بڑا کارنامہ! اسلامی یکجہتی گیمز میں مسلسل دوسرا گولڈ میڈل

news-banner

کھیل - 20 نومبر 2025

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ سعودی عرب میں جاری مقابلوں کے فائنل میں ارشد نے 83.05 میٹر کی طویل تھرو کے ساتھ تمام حریفوں کو مات دے دی۔

 

یہ اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم کا مسلسل دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ جیولن تھرو کے پہلے راؤنڈ میں انہوں نے 75.44 میٹر کی مضبوط تھرو کے ساتھ برتری قائم کی، جبکہ یاسر سلطان نے 70.32 میٹر تھرو کی۔

 

دوسرے راؤنڈ میں ارشد نے 83.05 میٹر کی شاندار تھرو کرکے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی، یاسر سلطان نے 74.43 میٹر تھرو کی۔ تیسرے راؤنڈ میں ارشد نے 82.48 میٹر کی ایک اور بہترین تھرو کی جبکہ یاسر نے 72.82 میٹر ریکارڈ کیے۔

 

چوتھے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 77.06 میٹر جبکہ یاسر سلطان نے 73.78 میٹر تھرو کی، اور ارشد پورے مقابلے میں سب سے آگے رہتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔


فائنل میں یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا۔

 

اسلامی یکجہتی گیمز 2025ء میں یہ پاکستان کا پہلا گولڈ اور سلور ہے۔ اس سے قبل باکسنگ میں پاکستان نے دو برانز میڈل جیتے تھے، جس کے ساتھ پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد چار ہو گئی ہے۔