لاہور و پنجاب کے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان

news-banner

پاکستان - 20 نومبر 2025

لاہور بورڈ کے سیکرٹری کے مطابق میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 54,756 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے 24,873 طلبہ کامیاب ہوئے۔

 

 اس طرح کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا اور نصف سے زائد طلبہ فیل ہوئے۔

 

ملتان بورڈ نے بھی نتائج کا اعلان کیا، جس میں 16,115 امیدواروں نے امتحان دیا اور صرف 7,204 امیدوار کامیاب ہوئے۔

 

فیصل آباد بورڈ کے تحت میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہوگئے۔ 

 

سیکرٹری بورڈ نے بتایا کہ امتحان میں حصہ لینے والے 20,977 امیدواروں میں سے صرف 8,982 امیدوار پاس ہو سکے، جس کے باعث کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا۔