ننکانہ صاحب میں پولیس مقابلہ، مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک، ساتھی فرار

news-banner

پاکستان - 08 جنوری 2026

ننکانہ صاحب میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ فیض آباد کی حدود میں دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

 

 پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا۔

 

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت غلام مصطفیٰ عرف مصطی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

 

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی، رابری سمیت 36 مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھا۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر ایوب ساہی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

 

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔