اسلام آباد میں زرعی یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، کلاس فیلو گرفتار

news-banner

پاکستان - 10 جنوری 2026

اسلام آباد میں زرعی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو اس کے کلاس فیلو نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ نے تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرایا، جس میں اس نے الزام عائد کیا کہ ملزم محمد فیضان نے شادی کا وعدہ کر کے اسے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

 طالبہ کے بیان کے مطابق ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل بھی کیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

 

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نے مختلف مواقع پر اپنے فلیٹ اور گاڑی میں بھی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

 پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزم محمد فیضان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔