دنیا - 13 مارچ 2026
الو کی قیمتوں میں شدید گراوٹ، کاشتکار اور مڈل مین پریشان، فصل کی لاگت کا صرف چند فیصد مل رہا ہے
کاروبار - 30 جنوری 2026
پنجاب: ملک میں الو کی قیمتیں شدید گراوٹ کا شکار ہیں، جس سے کاشتکاروں اور مڈل مین دونوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
ایک ایکڑ کی فصل جس پر دو سے تین لاکھ روپے خرچ ہوئے، وہ اب صرف 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جس سے نئی فصل لگانا ممکن نہیں رہا۔
افغانستان اور ایران کے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے خریدار نہیں ہیں، اور زیادہ پیداوار کی وجہ سے اسٹوریج بھی نقصان دہ ہو گئی ہے۔
بہت سے کاشتکار جو الو اسٹور کر کے رکھے تھے، وہ بھی خریداری کے لیے نہیں آ رہے، جس سے اسٹور مالکان مجبوراً اسے جانوروں کے چارے کے طور پر اونے پونے داموں فروخت کر رہے ہیں۔
آڑھتیوں نے بتایا کہ پہلے وہ کاشتکاروں سے سستا الو خرید کر اسے صارفین کو 100–150 روپے فی کلو فروخت کرتے تھے، لیکن اب 10 روپے فی کلو پر بھی کوئی خریدنے والا نہیں ہے۔
محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال پیداوار زیادہ ہے اور زیادہ سے زیادہ ایکسپورٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کاشتکار حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں موجودہ بحران میں سپورٹ فراہم کی جائے اور ایکسپورٹ کا راستہ آسان بنایا جائے، ورنہ اگلی فصل لگانا ناممکن ہو جائے گا۔
دیکھیں

