دنیا - 17 فروری 2026
اسلام آباد میں بنیادی صحت مرکز میں ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح
تازہ ترین - 17 فروری 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے اسلام آباد کے ایک بنیادی مرکز صحت میں ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن صحت کے شعبے میں انقلاب ہے اور اس کی بدولت دور دراز علاقوں میں علاج آسان ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹرز میں مریضوں اور ڈاکٹروں کی نگرانی کی جائے گی اور یہ غریب طبقے کے لیے علاج کو مزید قابل رسائی بنائے گا۔
بنیادی مراکز صحت کو مضبوط بنانے سے بڑے اسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوگا۔
وزیر صحت نے کہا کہ نظام صحت میں اصلاحات لا رہی ہیں، بنیادی صحت کے نظام کو مضبوط کرنا ضروری ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
بچوں کی پیدائش میں وقفہ رکھنا ہیلتھ کیئر کے لیے اہم ہے اور موجودہ نظام لوگوں کو بیماری سے بچانے میں ناکام ہے۔
دیکھیں

