امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے غیرقانونی ہیں: شمالی کوریا

news-banner

دنیا - 11 مارچ 2026

شمالی کوریا نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی اور انہیں غیر قانونی قرار دیا ہے۔

 

 وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں خطے میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کر رہی ہیں۔

 

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے بیانات اور اقدامات کو مسترد کیا جانا چاہیے اور انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

 

 شمالی کوریا نے ایرانی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام بھی کیا۔

 

ادھر شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کیا، اور صدر کم جونگ اُن نے کہا کہ بحری جہازوں کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے۔